(جامعہ)کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مساجد سنٹرز کی سپریم کونسل کے سیکرٹری حجة الاسلام والمسلمین حمید رضا سلیمانی نے ١۹جولائی کو مشہد مقدس کے امام جمعہ کے دفترمیں عشرہ کرامت کی مناسبت سےجشن کی محافل منعقد کرنے والی کمیٹی کی صوبائی اورقومی کونسل کی مشترکہ نشست میں کہا ہےکہ عشرہ کرامت اہل بیت علیہم السلام سے محبت کےاظہارکا عشرہ ہے اورقرآن کریم کی نورانی آیات ،پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ اطہارعلیہم السلام کے فرامین اس حرکت کا سرچشمہ ہیں۔
انہوں نے معرفت اوراطاعت کو اہل بیت علیہ السلام کی محبت کا لازمہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 80000 سے زائد دینی مراکز اورمساجد، 22000 رضاکارسنٹرز، 16000 نرسری سکولز اور 8000 امام زادوں کےمزارموجود ہیں کہ جو رضوی ثقافت کی ترویج کے مراکز میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
حجة الاسلام سلیمانی نے مزید کہا ہے کہ اہل بیت علیہ السلام کے لیے سرگرمیاں انجام دینے کی ایک برکت مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی اوریگانگت کی ایجاد ہےکہ جو امام رضا علیہ السلام کی مرکزیت میں تشکیل پائے ہیں اوریہ ایک انتہائی گرانقدرحرکت ہے اوراس حرکت کے سائے میں ہم ایک آباد اورآزاد ایران بنا سکتے ہیں۔