جامعه(کوئٹہ) : کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ۔اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔