کوئٹہ میں دھماکہ، ۱۰ افراد زخمی، سکیورٹی ہائی الرٹ

a5a418b24134f550d0b703b15f730b8b

کوئٹہ میں دھماکہ، ۱۰ افراد زخمی، سکیورٹی ہائی الرٹ

جامعه(کوئٹہ) – پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 10افراد زخمی ہوئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ میں ابوالخیر ہسپتال کے قریب ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس  سانحہ کے بعد پاکستان بھر کی عدالتوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اور عدالتی احاطوں میں واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور سخت چیکنگ کے بعد صرف اصل شناختی کارڈز رکھنے والوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی  ہے۔ کوئٹہ کے زرغون روڈ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حساس اداروں نے راولپنڈی کے قریب گوجر خان اور کلر سیداں میں کومبنگ آپریشن کر کے دو سرغنوں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور تیار آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.