جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس بار بھی مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ تفصلات کے مطابق مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عدنان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔