جامعه(کوئٹہ) – کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی علماء نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے ملک میں قومی و دینی تشخص کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور یہ جنگ، بحرین میں شیعہ ماہیت کے خلاف عدالتی کارروائی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اس عدالتی کارروائی میں ساری چیزیں پہلے سے طے کی جا چکی ہیں اور صرف سیاسی فیصلے کے لئے عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے۔
علمائے بحرین نے تاکید کی ہے کہ بحرینی عوام اور ان میں پیش پیش رہنے والے علمائے کرام، ظلم و جارحیت کے مقابلے میں استقامت اور جدوجہد کا اپنا راستہ جاری رکھیں گے اور وہ اپنے حقوق کی بحالی اور سماج میں تمام طبقوں کے لئے امن کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی نمائشی عدالت نے اتوار کے روز اس ملک کے ممتاز عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔