(جامعه) سانحہ سول اسپتال کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی سرگرمیاں 17ویں روز بھی معطل ہیں اور کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہو رہا ہے ۔
کوئٹہ میں عدالتی سرگرمیاں سانحہ سول ہسپتال کےخلاف و کلاء کےعدالتی کاروائی کےبائیکاٹ کےباعث معطل ہیں ،بار رومز پر سیاہ جھنڈ ے لہرائے جا رہے ہیں ۔
صدر بلوچستان ہائی کورٹ بارعبدالغنی خلجی نے کہاکہ وکلاء سانحہ کوئٹہ کےخلاف عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ،ہماری ساتھیوں کی مشاورت جاری ہے، متعدد ساتھی زخمی ہیں۔ وکلاء کے عدالتوں کے بائیکاٹ کےخاتمےکےحوالے سے جلد فیصلہ کرلیاجائےگا ۔
دوسری جانب عدالتوں کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔