جامعه(کوئٹہ)
کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر سے کم ہونے بعد پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی چار روپے پینتیس پیسے تک کی کمی متوقع ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر پچاس ڈالر فی بیرل سےنیچے جا چکی ہے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ ایران اور سعودیہ کی جانب سے سپلائی میں کمی نہ کرنا اور چینی طلب میں کمی ہے، مگر پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے پینتس فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے کمی کا امکان ہے، ڈیزل تین روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے اسی پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔
غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل میں بھی تین روپے تک کمی متوقع ہے،ایک لیٹر ہائی اوکٹین چار روپے پینتیس پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافے پر غور کررہی ہے جس سے عوام ریلیف سے محروم ہوجائیں گے۔