جامعه(کوئٹہ)- شام کی فوج کے ترجمان نے داریا شہر کے داعش کے قبضے سے آزاد ہونے کی خبر دی ہے۔
شامی فوج کے ترجمان یوسف زیدان نے دمشق کے جنوبی علاقے سے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: شامی فوج پانچ سال کے بعد دھشتگردوں کے ساتھ سخت لڑائی لڑنے کے بعد داریا شہر کو مکمل طور سے آزاد کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوج نے اس شہر میں تمام دھشتگردوں کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ وہ فوج کے سامنے تسلیم ہو جائیں۔
داریا وہ علاقہ جو دار الحکومت دمشق کے قریب ہونے کی بنا پر کافی اہمیت کا حامل ہے اور یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے دھشتگردوں نے فوج کے خلاف سب سے پہلے کاروائی شروع کی تھی۔
داریا شہر میں ہی حضرت سکینہ بنت امام علی علیہما السلام کا حرم واقع ہے۔