کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما کی تصویریں ہٹا دی گئیں

60c8ccd2dd2b73d4c7f0f7a35674a76f

کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما کی تصویریں ہٹا دی گئیں

جامعه(کوئٹہ)کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت حیدرآباد اور میرپور خاص سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما الطاف حسین کی تصاویر اور بینرز کو ہٹادیا گيا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو، مکا چوک، جناح گراؤنڈ اور اس کے اطراف سے متحدہ کے رہنماکی تمام تصویروں اور بینرز کو ہٹادیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے کراچی کی شہری انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ اپارٹمنٹس، تعلیمی اداروں، پارکس، واٹر بورڈ اور کے ڈی اے کی زمینوں پر قائم قائم ایم کیو ایم کے دفاتر، سیکٹر اور یونٹس آفسز کو 3 دن کے اندر ختم کردیا جائے۔کراچی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ کی زمین پرقائم متحدہ کے دفاتر کو بھی فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔حکومتی احکامات جاری ہونے کے بعد متحدہ کے رہنما کے گھر، نائن زیرو، مکا چوک، جناح گراؤنڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیو ایم کے جھنڈے اور بینرز ہٹادیے گئے ہیں۔ حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد 6، 7 اور8 میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے متحدہ کے رہنما کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے بینرز ہٹادیے گئے۔رپورٹس کے مطابق کراچی کی گزشتہ 35 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما الطاف حسین کی تصاویر، بینرز اور ایم کیو ایم کے جھنڈے نائن زیرو سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے ہٹائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس اور رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو سمیت متحدہ کے کئی سیکٹر اور یونٹ آفسز سیل کردیئے تھے جبکہ متعدد رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔



دیدگاهها بسته شده است.