بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

589872-electricity-1472055113-277-640x480

قیمت کی کمی کا اطلاق 300یونٹ استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا

جامعه(کوئٹہ)

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

(جامعه)  کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمت 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو ستمبر میں موصول ہونے والے بلوں میں ہوگا۔

چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سےصارفین کو27 ارب روپےکا ریلیف ملےگا، جس میں سے عوام کو 23 ارب روپے کا ریلیف فیول کی قیمتوں میں کمی جب کہ 4 ارب روپے کا ریلیف بہترجنریشن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ قیمت کی کمی کا اطلاق 300یونٹ استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔



دیدگاهها بسته شده است.