وئٹہ : نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیش امام سمیت3افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیش امام سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع جامع مسجد کے پیش امام مولوی اسرار احمد نماز جمعہ پڑھا کر مسجد سے باہر آ رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مولوی اسرار احمد ‘ محمد انور اور حاجی محمد حنیف زخمی ہو گئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.