کوئٹہ:لواحقین کامطالبات کی منظوری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں سانحہ ہزارہ ٹاوٴن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ، لواحقین نے آج صبح میتوں کو تدفین کیلیے اٹھانے سے انکار کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے رات گئے ہزارہ ٹاون میں دھرنا ختم کرنے اور جان بحق افراد کی تدفین صبح نو بجے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم جان بحق افراد کے لواحقین نے کوئٹہ میں فوج کے آنے تک میتوں کو تدفین کیلیے اٹھانے سے انکار کردیا۔ مشتعل خواتین نے ہزارہ ٹاوٴن میں امام بارگاہ موسی ابن جعفر کا گھیراوٴ کرتے ہوئے اسے تالہ لگادیا۔امام بار گاہ میں جاں بحق افراد کی 80سے زائد میتیں رکھی ہوئی ہیں۔ان لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ شہر میں فوج تعینات نہیں کی جاتی ہے وہ اپنا دھرنا اور احتجاج ختم نہیں کریں گے۔



دیدگاهها بسته شده است.