لشکر جھنگوی کے بانی ملک اسحاق پھر گرفتار

رحیم یار خان : پولیس نے لشکرِ جھنگوی کے بانی و سابق امیر ملک اسحاق کو ضلع رحیم یار خان سیگرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ملک اسحاق چند مہینے پہلے ہی جیل سے رہا ہوئے تھے۔بی بی سی کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے سپرنٹنڈنٹ پولیس تنویر حسین نے ملک اسحاق کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ملک اسحاق نیگرفتاری سے پہلے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ وہ اشتعال میں آئیں لیکن وہ اپنی’پرامن‘ جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسی لیے انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں مولانا عالم طارق اور غلام رسول سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے چکی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.