کوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینیئر اپنی گاڑی میں پلانٹ کی جانب جا رہے تھے کہ نیشنل ہائی وے پر گلشن حدید کے علاقے میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ھوا، جس کے نتیجے میں چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوگاڑی کے شیشے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ گاڑی کے قریب سے سندھ قوم پرست جماعت کا مبینہ پمفلیٹ ملا ہے،جس میں قوم پرست جماعت کے مطالبات درج ہیں،تاہم پولیس کا کہناہے کہ یہ پمفلیٹ تحقیقات کے رخ کو تبدیل کرنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے، اس لیے ہر ممکنہ زاویے پر اپنی تحقیقات جاری رکھیں گے۔