حیدر آباد میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم باچا خان فلائی اوورکےنیچےٹھیلےکےنیچے رکھاگیاتھا۔ دھماکے میں 5افراد زخمی ہوئے ،جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
دھماکےکےباعث آس پاس کے پتھاروں کو نقصان پہنچا۔ زخمی ہونے والوں میں زبیر گل، ایاز گل ،عقیل، امان اللہ اور منیرخان شامل ہیں، جن میں سے 3افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔