پاکستان کا ستر واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ہرگلی ، محلے اور سڑک پر سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار، اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ چھوٹے بڑے شہروں میں آزادی کے رنگ نمایاں ہیں۔
جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ستر واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ہرگلی ، محلے اور سڑک پر سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار، اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ چھوٹے بڑے شہروں میں آزادی کے رنگ نمایاں ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر نیول اکیڈمی کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر آرمی کے گارڈز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حکیم الامت علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی ہے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے
آزادی کی خوشی میں ملک کےمختلف شہروں میں پرچم کشائی کی تقریبات جاری ہیں۔چودہ اگست انیس سوسنتالیس کو دنیا کے نقشے پر ابھرنے والےپاکستان کےلیے قربانیاں دینےوالوں کوعوام خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔رات بھر بھی عوام نے آزادی کی خوشیاں منائیں، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اہل کشمیر کی نئی نسل نے ایک نئے جذبے کے ساتھ آزادی کا علم اٹھایا ہے، وزیراعظم نے اس سال 14اگست کو آزادی کشمیر کے نام کردیا،کہتےہیں آزادی کا حصول جتنا مشکل ہے اس کی حفاظت اس سے زیادہ مشکل ہے۔
یوم آزادی پرکسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کےلیے وفاقی اور صوبائی دارلحکومتوں سمیت 40 شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے۔ اکثر شہروں میں موبائل سروس 2 بجے تک بند رہے گی، کچھ میں شام کو بحال ہو گی۔
یوم آزادی کے موقع پرکراچی میں بلاول ہائوس چورنگی سے مزار قائد تک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔