(جامعه) – چمن: پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر تنازعے کے بعد باب دوستی آج دوسرے روز بھی بند رہا جس کے باعث پاک افغان سرحد پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان شہریوں کی جانب سے 18 اگست کو باب دوستی پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم کی توہین کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے بابِ دوستی بند کردیا گیا جس کے باعث پاک افغان سرحد آج دوسرے روز بھی بند رہی۔
افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان فورسز میں فلیگ مٹینگ ہوئی، افغان فورسز کی جانب سے کرنل محمد علی جبکہ پاکستان کی جانب سے لیفٹینٹ کرنل محمد چینگیز نے سربراہی کی۔