تہران میں ایران پاکستان اقتصادی وفود کی ملاقات

1e555afb75f71b3fcfc0c33a85ec4382

تہران میں ایران پاکستان اقتصادی وفود کی ملاقات

جامعه(کوئٹہ) – کی رپورٹ کے مطابق تہران چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین مہدی جہانگیری نے پاکستانی اقتصادی وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے برادر اور ہمسایہ ملک کی حثیت سے پاکستان کو دو طرفہ تعاون کے میدان میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کی بہت زیادہ گنجائش پائی جاتی ہے۔ تہران چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ مشترکہ بینکوں اور ایرانی و پاکستانی بینکوں کی برانچوں کا قیام دو طرفہ اقتصادی لین دین میں آسانیاں پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صعنت، کانکنی، زراعت، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو ایران اور پاکستان کے تعلقات میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کے ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ سید محمد منیر نے اس موقع پر کہا کہ بعض مشکلات حل ہو جانے کی صورت میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون میں زبردست اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں دونوں ملکوں کے قومی بینکوں کی برانچیں کھولے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایران اور پاکستان کے درمیان موجود تجارت کا حجم تقریبا آٹھ سو تیس ملین ڈالر ہے اور دونوں ممالک اسے عنقرب پانچ ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.