جامعه(کوئٹہ) – سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ’ایموجی ‘جاری کیا ہے ۔ایموجی سے مراد وہ علامتی نشان ہے ،جو خاص مواقع پر جاری کیا جاتا ہے اور جن سے خوشی یا جوش کا اظہار ہوتا ہے ۔
’ ایموجیز ‘چیٹنگ اور سوشل میڈیا پرجذبات کے اظہار کے لئے استعمال ہونے والے علامتی نشانات ہیں، جیسے ہنسنے ، مسکرانے یا غصے کے اظہار کے لئے سب سے زیادہ ایموجیز استعمال ہوتے ہیں۔
ٹوئٹر نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم میں شامل ’چاند ، تارا‘ اور ’مینار پاکستان‘ پر مشتمل خصوصی ایموجی جاری کیا ہے۔
یہ ایموجی ہیش ٹیگ Pakistan, #PKIndependenceDay, #PakistanZindabad# یا ’’#آزادی_ مبارک‘‘ لکھنے پر ظاہر ہوتا ہے –