دہشتگردوں کی فائرنگ سے اشفاق حسین ہزارہ شہید بھائی زخمی

کوئٹہ: گزشتہ رات ساڑھے نو بچے کے قریب ایک پولیس اہلکار اپنے بھائے کے ہمراہ گھر کی طرف جارہے تھے کہ عسکری پارک کے ساتھ نواں کلی جانے والی سڑک پر دہشت گردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔ مسلح دہشتگرد موٹر سائکل پر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الطاف حسین اپنے بھائی اشفاق حسین ولد مشتاق حسین کے ہمراہ گھر کی طرف جارہے تھے کہ عسکری پارک کے ساتھ دہشتگردوں نے ان پر حملہ کردیا جسے دونوں بھائی شدید  زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پولیس نے سی ایم ایچ منتقل کردیا  جہاں انہیں فوری طور پر  آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ اشفاق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے اورالطاف حسین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔  یاد رہے کہ اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی کئی وارداتیں ہوئی ہیں مگر پولیس  ہے کہ نہ قاتلوں کو گرفتار کرتی ہے نہ ہی اس علاقے میں اہلکار تعینات کرتے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.