کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے دو الگ واقعات میں دو افراد شہید ہوگئے۔
،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام رسول ہزارہ کو زخمی کردیا جسے سی ایم ایچ منتقل کیاگیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا ،کشمیر آباد میں مسلح افراد جو ایک گاڑی میں سوار تھے ایک دکان میں فائرنگ کرکے دکاندار سکندر علی کو شہید کردیا اور فرارہوگئے ،
بیالیس سالہ غلام رسول ہزارہ جس کا تعلق انتہائی غریب اور مفلس خاندان سے تھا برسوں سے کوئٹہ ہزار گنجی ٹرک اڈے پر ریڑھی لگا کر پنچر گاڑیوں میں ہوا بھرنے کا کام کرتا تھا۔
گزشتہ روز تقریبا ۱۱:۳۰ بجے صپح ایک دہشت گرد غلام رسول پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ کام میں مصروف تھا اور دہشت گردانہ کاروائی کے دوران پولیس گشتی گاڑی کوئی سو گز فاصلے پر تھی۔ دہشت گرد پیدل فرار ہوگیا۔