صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری‘یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا .
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت قلات‘ دالبندین‘مستو نگ‘ژوب اورزیارت میں گزشتہ شب سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاکوئٹہ شہر میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش اور یخ بستہ ہوائیوں شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا جبکہ گیس پریشر میں کمی‘بجلی کی آنکھ مچولی اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث شہری شدیدمشکلات میں مبتلا ہو گئے شہر کی مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث نمازیوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس پریشر کی کمی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے رات ہوتے ہی سریاب روڈ‘نواں کلی ‘اسٹیوٹ روڈ ‘بلوچی اسٹریٹ میکانگی روڈ اور مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ شہری عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کے روزکم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 2 روز تک مزیدبارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔



دیدگاهها بسته شده است.