کوئٹہ: سانحہ کوئٹہ روڈ کے خلاف ملک بھر میں دیئے گئے دھرنے ختم کرنے کااعلان کردیا گیا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ امین شہیدی نے ملک بھرمیں دھرنے ختم کرنے کااعلان حکومتی وفد اورگورنر بلوچستان سے کامیاب مذاکرات سے کے بعد کیا، علامہ امین شہید نے اپیل کی کہملک بھرمیں دھرنے کے شرکاپْرامن طورپرمنتشرہوجائیں،اُن کا کہنا تھاکہ خدانخواستہ دوبارہ ایساکوئی واقعہ ہواتوپھرملک بھرمیں دھرنے دیں گے۔گورنر بلوچستان کی سربراہی میں حکومتی وفد اور شیعہ علما کے درمیان اس بات پر اتفاق کرلیا گیا ہے کہ علامہ امین شہید کی سربراہی میں شیعہ عمائدین کی تین رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی جسے کوئٹہ میں ہونے والے آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائیگا۔اِس موقع پر ہزارہ قوم کے رہنما سردارسعادت ہزارہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آج رات تک شہداء کی تدفین کردی جائے۔