چمن…پولیس اور لیویز فورس نے چمن سے کوئٹہ جانے والی ٹرین پر چھاپہ مار کر تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیاڈپٹی کمشنر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ چند دہشت گرد چمن سے کوئٹہ بارودی مواد منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس پر لیویز اور پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے چمن سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین پر چمن کے قریب چھاپہ مارا۔ اور تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ایک ریموٹ کنٹرول بم، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کے آلات و سامان برآمد کرلئے ہیں، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ جن کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔