سول اسپتال کوئٹہ میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

l_154186_050131_updates

سول اسپتال کوئٹہ میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کی یاد میں سول اسپتال میں شمعیں روشن کی گئیں ،سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کےشہداء کی یاد میں دھماکےکی جگہ شمعیں روشن کردی گئیں۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی سینئرفوجی و سول حکام نے شمعیں روشن کیں۔

سول اسپتال کوئٹہ کےشہداء کی یاد میں ٹھیک اسی جگہ شمعیں روشن کی گئیں کہ جہاں سوموار کو خود کش حملہ ہوا تھاجس میں 56وکلاء سمیت 72افراد جاں بحق جبکہ 110زخمی ہوئے تھے۔

شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عبداللطیف، چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر سینئر سول و فوجی حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کےافراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء نےسول اسپتال دھماکے کی جگہ پر پھول سجائے اور شمعیں روشن کیں، اس موقع پر شہداء



دیدگاهها بسته شده است.