جامعه(کوئٹہ) – کراچی : ڈیفنس میں فائرنگ سے ڈاکٹر کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکٹر عزیر کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس سے قبل ڈاکٹر عزیر کے بھائی کو بھی قتل کیا جاچکا ہے۔