ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوا ، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملے میں ملوث ہیں –
جامعه(کوئٹہ) – کراچی میں پولیس نے گلشن اقبال سے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق کراچی گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوا ۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملے میں ملوث ہیں ۔ ملزم انورعرف موٹا ، عیبید اللہ اور مستلعین شاہ شامل ہیں ۔ ملزمان جہادی تنظیموں کے لئے فنڈنگ بھی کرتے ہیں –