جامعه(کوئٹہ) – کی رپورٹ کے مطابق بم کا یہ دھماکہ مہمند ایجنسی کی تحصیل ابنار کے علاقے پائی خان کی ایک مسجد کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے مسجد کی عمارت کو زبردست نقصان پہنچا اور اس کی چھت منہدم ہوگئی ہے۔ دھماکے کے وقت نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔ ابتدائی خبروں میں مرنے والوں کی تعداد پندرہ اورزخمیوں کی تعداد پچیس بتائی گئی تھی۔
پاکستان کا نیم خود مختار قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن بھی کرچکی ہے۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان کے مختلف دھڑے ایک عرصے سے سرگرم ہیں۔