پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار

l_180980_025218_updates

پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار

جامعه(کوئٹہ) -کے  مطابق پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی حملہ کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم بھارت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔

سول اور عسکری قیادت کے درمیان منگل کی رات ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کسی بھی حملے کاجواب دینے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دونوں جنوبی ایشیاءی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کا نوٹس لے جبکہ بھار ت نے بغیر کسی ثبوت کے مقبوضہ کشمیر میں بھارت فو ج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔

رواں سال جولائی سے اب تک بھارتی بربریت کے دوران سو سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

پاکستان اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے جہاں وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.