پاکستان کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داعش سے منسلک 4 وہابی دہشت گرد گرفتار

c1b65c3e946dfad31daf8541c5373285

پاکستان کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داعش سے منسلک 4 وہابی دہشت گرد گرفتار

جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے داعش سے وابستہ 4 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.