ملتان میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

l_174987_030116_updates

ملتان میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

جامعه(کوئٹہ) – ملتان میں پولیس موبائل پر ڈاکووں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے بینک ڈکیتیوں میں ملوث 5 ڈاکوئوں کو ہلاک کردیا –

پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی میں ملوث 3 گرفتار ڈاکووں کو برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ رنگیل پور کے علاقے تھہیم والی پُل پر گرفتار ڈاکوئوں کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 گرفتار ملزمان سمیت 5 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو گزشتہ ہفتے ہونے والی نجی بینک کی ڈکیتی سمیت متعدد بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔



دیدگاهها بسته شده است.