راولپنڈی میں اہلیہ کو منانے کیلئے سسرال جانے والے جنونی شخص نے فائرنگ کردی جس سے ساس ، سسر اورسالی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،مرنے والوں میں ملزم کی بیوی بھی شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکوال روڈکوکھڑاں موڑمندرہ میں فائرنگ کے واقعے میں 4افرادجاں بحق ہوگئے ہیں،مرنے والوں میں ایک مرد اور 3خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم شمس اپنی اہلیہ کو منانے سسرال گیا تھا، جھگڑے پر فائرنگ کر دی،ملزم اپنے کمسن بچے کو بھی اٹھا کر لے گیا ہے ۔