کوئٹہ: جان محمد روڈ پر دھماکہ پانچ افراد زخمی

کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے جان محمد روڈ پر دھماکہ پانچ افراد زخمی ‘ دو کی حالت نازک ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ کے بارونق علاقے جان محمد روڈ پر اسکریپ کی دکان کے سامنے زور دار دھماکہ ہوا جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دھماکے اتنا شدید تھا کہ اردگرد کے گھروں دکانوں اور فلیٹوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کے فورا بعد ایف سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا فوری طور پر زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد پیرامیڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا یا ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا ہے یا اسکریپ کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے



دیدگاهها بسته شده است.