کوئٹہ (ان لائن) مچھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مچھ کے علاقے مجید وارڈ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ذوالفقار نامی شخص کو شہید کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پشین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشین جیل کے سامنے ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر منظور حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پنجاب کے علاقے کبیر والا روانہ کردی۔