کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں بم دھماکہ، 1 شخص ہلاک 2 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سوموار کی سہہ پہر کوئٹہ کے نواحی علاقے چکی شاہوانی سریاب روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص امداد اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد پیش امام مولانا رشید احمد شرودی اور زین العابدین شدید زخمی ہو گئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔



دیدگاهها بسته شده است.