وادی کوئٹہ اور گرد نواح میں موسم سرد اور ابر آلود ہے۔وادی کی پہاڑوں پر تین روز قبل برف باری کے بعد سے سردی میں اضافہ ہوگیا تھا ۔. شدید سردی کی لہر برقرار ہے، آج دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود ہے جبکہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف موجود ہیں اور سرد ہوائیں چلنے کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے رہے گا، جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں بارش کا ایک نیا سسٹم داخل ہوگا جس سے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔