صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا ہوٹل پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو ہوٹل کے قریب گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس ے نتیجے میں چار افراد عاشق عادل عباسی نصیراحمد عباسی اور راجہ محمد عارف شدید زخمی ہوگئے دھماکے سے ہوٹل نزدیکی دکانوں عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیاگیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔