فائرنگ میں نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل معجزانہ طور پر محفوظ

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ میں نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل فضل حق میر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر واقع نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل فضل حق میر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ اپنے ادارے سے شہر کی طرف آرہے تھے،تاہم وہ فائرنگ سے محفوظ رہے،جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر قریب میں ایک ریڑھی بان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔



دیدگاهها بسته شده است.