شہر کے مختلف علاقوں سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے ولی جیٹ سے 2 خواتین کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، جنہیں گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ دونوں لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب بروری روڈ کے علاقے عیسیٰ نگری سے ایک شخص کی لاش ملی ہےجسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔