کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 1600 سے زائد جوانوں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاسنگ آوٴٹ پریڈ ای ایم ای سینٹر میں ہوئی، پریڈ میں 1614 ریکروٹس شریک ہوئے جو پاس آوٴٹ ہوکر پاک فوج کے بلوچ یونٹوں میں شامل ہوجائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبے کے جوانوں کو پاک فوج میں شامل کرنے کیلئے خصوصی طور پر بلوچ تربیتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں بلوچستان سے اب تک 15ہزار سے زائد آفیسرز اور جوان شامل ہوچکے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.