کراچی:اورنگی ٹاؤن میں2خواتین کے قتل کا ڈراپ سین

l_171474_070530_updates

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں2خواتین کے قتل کا ڈراپ سین

جامعه(کوئٹہ) – کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں2 خواتین کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،پسند کی شادی کی اجازت نہ دینےپر ملزمہ فہیمہ نے ساتھی انیس کی مدد سے بہن اور بھابھی کو قتل کیا، پولیس نے فہیمہ کو بھی گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک مکان سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملیں،جنہیں تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت سنبل اور اس کی نند صدف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کی تلاشی لے کر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم انیس مقتولہ سنبل کی بہن فہیمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن فہیمہ کے گھر والے رشتہ دینے کے لئے راضی نہیں تھے، جس پر اس نے سنبل اور صدف کو قتل کیا اور پولیس سے بچنے کے لئے پانی کے ڈرم میں چھپ گیا۔

مقتولہ کے ماموں ندیم کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، انیس کا مقتول خواتین سے کوئی رشتہ نہیں تھا۔ملزم انیس رات کے تیسرے پہر چھت کے راستے گھر میں داخل ہوا اورگھر میں سوئی ہوئی بھابھی اور نند صدف اور سنبل کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

دوسری جانب پولیس کو ملزم انیس نے بھی بیان ریکارڈکرادیا ہے جبکہ قتل کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے پولیس نےمقتولہ سنبل کی بہن فہیمہ کو بھی گرفتارکرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ مقتولہ کی بہن کو 6 سال سے پسند کرتا تھا، مقتولہ کے گھر والے رشتےپرراضی نہیں تھے ۔ لڑکی نے رات کو گھروالوں کو کھانے میں نشے کی گولیاں ملا کر دیں، اس نے رات 3 بجے فون کرکےمجھے گھربلایا۔

دہرے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے آلہ قتل کو بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.