ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہا ہےملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہا ہے

l_172145_011625_updates

ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہا ہے

جامعه(کوئٹہ) – ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہاہے ۔6 ستمبر 1965 کوپاک فوج کے بہادروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے تھے ۔ شجاعت ، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم کا سلام۔
ملک بھرمیں آج 51 واں یوم دفاع بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔ آج 1965ءکی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔

دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔ دفاع پاکستان کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ جن میں حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام اور عوام حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔

آج مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں وطن عزیز کے دفاع کے عزم کا دن ہے ۔

 

 



دیدگاهها بسته شده است.