کراچی میں سپرہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹینکر اور گاڑیوں میں تصادم کے بعد آتش زدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار آئل ٹینکرکراچی سےحیدرآبادجارہاتھا کہ ٹائرپھٹنے سے ٹینکر الٹ گیا، اس دوران پیچھے سے آنے والی گاڑیاں ٹینکر سےٹکرا گئیں۔
حادثے کے بعد 6 سے 7 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، جبکہ آگ لگنے کے باعث کار میں سوار 2 افراد جھلس کر جا ں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال روانہ کردیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سپرہائی وے کے دونوں ٹریک بندہوگئے۔ ٹریک کے دونوں جانب بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔