جامعه(کوئٹہ) – کراچی کی سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پارکنگ پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ مقتول وجاہت کے والد نے پارکنگ انتظامیہ پر تشدد اور قتل کا الزام لگا تے ہوئے کہا کہ بیٹا قربا نی کا جانور لینے گیا تھا خود قربان ہو گیا ۔
مقتول کے لواحقین کا بتانا ہے کہ وجاہت جانور لینے گیا تھا جہاں اس کا پارکنگ انتظامیہ سے جھگڑا ہوگیا اور اس دوران وجاہت کو انتظامیہ کی جانب سے شدیدتشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وجاہت پی آئی اے میں انجینئرتھا۔ واقعے کے فوری بعد وجاہت کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس ذرائع کے مطابق وجاہت کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد ورثا کے حوالے کی جا ئے گی ۔