2018 تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی‘وزیر اعظم

l_173522_022820_updates

2018 تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی‘وزیر اعظم

جامعه(کوئٹہ) – وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دس، بارہ سال پہلے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کا سلسلہ شروع ہوا،2018 تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، کراچی سے حیدرآباد موٹر وے اگلے سال مکمل ہو جائے گی۔ پوری کوشش کر رہے ہیں پاکستان ترقی کے میدان میں آگے بڑھے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت میں آئے تو اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 19ہزار تھا،دنیا کہہ رہی ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 10 بہترین ایکسچینج میں ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں،قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اداروں ،تعلیم کا نیشنلائز کیا جانا بہت بڑا دھچکا تھا،مجھے کہا گیاآپ تواپنے لیے ڈی نیشنلائز کرکےمصیبت کھڑی کر رہے ہیں، پرائیوٹائز کیے گئے اداروں میں روزگار بڑھ گیا،آج یہ ادارے اربوں روپے کما رہے ہیں ۔پی آئی اے کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں ،پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئر لائن بنائیں گے،ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایاجا رہا ہے۔

ہماری نظر صرف بجلی بنانے پر ہی نہیں، بجلی سستا کرنے پر بھی ہے،2018 میں بجلی کی قلت پورےملک سے ختم ہوجائے گی،صنعتوں کو بجلی گیس سو فیصد مل رہی ہے۔

بجلی کے منصوبے پورے ملک میں لگ رہےہیں،پورٹ قاسم اور تھر میں آپ کو بجلی کے منصوبے نظر آئیں گے۔پورٹ قاسم ،حب میں بجلی کے کارخانے نظرآئیں گے ،ہماری نظر صرف بجلی بنانےپر نہیں، سستی کرنےپربھی ہے۔سستی اور وافر بجلی کی فراہمی ہمارا وژن ہے،2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائےگا-



دیدگاهها بسته شده است.