کراچی کے علاقے لانڈھی، نیپئر اور نارتھ ناظم آباد بفرزون میں میں تین بسوں اور ایک ٹرک کو آگ لگا دی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں هوا00
جامعه(کوئٹہ) – کراچی:لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد بس کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیات کی جا رہی ہیں۔ نیپئر میں بھی نامعلوم افراد کھڑی بس کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بس کے مالک لیاقت سے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ بھتہ نا دینے پر بس کو آگ لگا دی گئی۔ ادھر نارتھ ناظم آباد بفرزون میں بھی ایک بس کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا یہ حادثہ ہے یا واردات ہے۔ رات گئے ایک ٹرک کو بھی آگ لگا دی گئی۔ آتشزدگی کے تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ –