ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

608247-bodies-1474261610-650-640x480

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: کوٹ فلک کے قریب مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

جامعه(کوئٹہ) – کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ایف آر در اندازہ جانے والی مسافر پک اپ کوٹ فلک کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پک اپ کو حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.