پنجاب: 5برس میں 8 ہزار بچے لاپتہ، 146بازیاب نہ ہوسکے

l_180320_023604_updates

پنجاب: 5برس میں 8 ہزار بچے لاپتہ، 146بازیاب نہ ہوسکے

جامعه(کوئٹہ) – کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے بچوں کی پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصور علی شاہ نے بچوں کے اغوا کے خلاف کیس کی سماعت کی،وائس چانسلرکے ای میڈیکل یونیورسٹی،ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس افسران پیش ہوئے۔

وی سی ڈاکٹرفیصل مسعود نے بتایاکہ پنجاب میں بچوں کے اعضاءنکالنے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا، پولیس رپورٹ میں کہاگیا کہ 2011ءسے2016ءتک 7960بچے لاپتہ ہوئےجن میں 146کو بازیاب نہ کرایا جاسکا ۔

عدالت نےبازیاب بچوں کی تفصیلات چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو دینے کی ہدایت کی ،پنجاب حکومت کے مطابق بچوں کوپک اینڈ ڈراپ سروس دینے والی گاڑیوں میں گارڈزکی تعیناتی کا کام مرحلہ وار جاری ہے۔

چیف جسٹس نےاس سلسلے میں 27اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی –



دیدگاهها بسته شده است.