ہفتۂ ولایت و امامت ،ملک بھر میں محافل کا انعقاد

342a22ae9b053cd6bc0dfcfe59550912

ہفتۂ ولایت و امامت ،ملک بھر میں محافل کا انعقاد

جامعه(کوئٹہ) – کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید سعید غدیر ،یوم تکمیل دین و اعلان ولایت مولائے متقیان امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں محافل میلاد اور سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیاہے،جبکہ رپورٹ کے مطابق شیعیان پاکستان نے 18ذی الحجہ عید سعید غدیر، یوم تکمیل دین و اعلان ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو ‘ہفتہ ئ ولایت و امامت ‘کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی اطلاع کے مطابق ملک بھر میں مختلف شیعہ ملی تنظیموں کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے ‘ہفتہ ولایت و امامت’منایا جا رہاہے ،تاہم اس سلسلہ میں ملک بھر کی مساجد اورامام بارگاہوں میں خصوصی میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جا رہاہے جبکہ آنے والے دنوں میں خصوصی سیمینار بعنوان عید غدیر اور ہماری ذمہ داریاں ،فلسفہ غدیر سمیت مختلف موضوعات پر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ مومنین نے عید غدیر کی مناسبت سے ملک بھر کی تمام شیعہ مساجد و امام بارگاہوں کو خصوصی طور پر چراغاں کر کے روشن کر دیاہے ،ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شیعیان پاکستان نے شیعہ آبادیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر عید غدیر کی مناسبت سے بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ چراغاں بھی کیا ہے جبکہ شیعہ آبادیوں میں مومنین نے اپنے گھروں کو چراغاں کر کے سجا رکھا ہے،جس کے سبب روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔واضح رہے کہ عید غدیر کی مناسبت ے مرکزی اجتماعات مختلف شہروں میں 18ذی الحجہ کو ہی منعقد ہو ں گے جہاں لاکھوں عاشقان ولایت و امامت ،امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی اعلان ولایت کے عنوان پر عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔



دیدگاهها بسته شده است.