جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ روڈ پر واقعہ علاقہ رام کشن بخشی پل میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 8 بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے میڈیا کوبتایا کہ رام کشن میں ایک گھر میں صبح صادق کے وقت اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکا ہوا ۔
دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی فوری طورپر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا تاہم آتشزدگی سے موقع پر 8بچے اور 2خواتین زخمی ہوگئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر تھیں تاہم انہیں جلنے کے باعث ٹیکسلا کے برن اسپتال منتقل کیا گیا۔